پشاور سے نو منتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
نو منتخب آزاد ایم پی اے ملک طارق اعوان نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل امیر مقام نے طارق اعوان کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔