راولپنڈی: انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت چٹھہ کو 13 فروری کو پانچ سال کیلیے امریکی ویزا ملا ہے۔یہ گیم کچھ اور ہی لگ رہی ہے۔
مشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو ملوث قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن بالکل ٹھیک کروائے۔اس بیان کے کچھ دیر بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔