آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، فائل فوٹو
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی، فائل فوٹو

این اے43 میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ، فوج تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود کے حلقے این اے 43 میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی نے 63 ہزار556 اور اسعد محمود نے 62 ہزار 730 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ کرانے کا حکم دیا تھا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر19 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔