اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آج رات 10 بجے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، الیکشن کمیشن کے ممبران اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔