وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈر کے ذریعے تبدیلی کی شق حذف کی جائے،فائل فوٹو
وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے صدارتی آرڈر کے ذریعے تبدیلی کی شق حذف کی جائے،فائل فوٹو

پاکستان بار کونسل کا دھاندلی کی تحقیقات کیلیے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ساتھ ہی سابق کمشنر راولپنڈی کے چیف جسٹس پر الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان پر الزامات برداشت نہیں کر سکتے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سابق کمشنرنے چیف جسٹس کو دھاندلی میں ملوث کرنے کیلیے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے۔

بارکونسل کا کہنا تھا کہ پوری وکلا برادری چیف جسٹس، دیگر ججزاور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس طرح کے جھوٹے الزامات چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، متعلقہ ادارے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کریں ۔