افریقا کی لڑائی نے ہالینڈ کو میدانِ جنگ بنالیا

 

ہالینڈ(اُمت نیوز)ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں افریقی ملک اری ٹیریا سے تعلق رکھنے والے افراد کے دو گروہ لڑ پرے۔ تصادم میں پولیس کی کئی گاڑیوں اور ایک بس کو آگے لگادی گئی۔

اری ٹیریا کے سیکڑوں باشندوں نے ہالینڈ میں پناہ لے رکھی ہے۔ ہفتے کی شب ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں اری ٹیریا کی حکومت کے حامیوں اور مخالفین کا تصادم ہوا۔

متحارب گروپ ایک اوپیرا ہاؤس کی عمارت میں گھس گئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغ کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دی ہیگ میونسپلٹی کے ترجمان رابن مڈل نے کہا کہ صورتِ حال دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہوگئی۔

یاد رہے کہ دی ہیگ میں عالمی عدالتِ انصاف بھی قائم ہے۔ بیلجیم کا دارالحکومت برسلز یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹرز ہے۔