لاہور (اُمت نیوز) جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق آل راؤنڈر اور میچ ریفری مائیک پراکٹر 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مائیک پراکٹر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی، وہ کافی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ مائیک پراکٹر کو جنوبی افریقہ کے بڑے کھلاڑیوں کے طور پر جانا جاتا تھا، مائیک پراکٹر 1992 کا ورلڈکپ کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ بھی رہے تھے۔
ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر 1970 میں انکا نام ‘وزڈنز فائیو کرکٹر آف دی ایئر’ میں بھی شامل کیا گیا، اس کے علاوہ مائیک پراکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفریز کے پینل کا بھی حصہ رہے ہیں۔