کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر 1 میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا مقامی عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑگیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ مقتول ریحان ایم کیو ایم پاکستان سرجانی ٹائون کاجوائنٹ یوسی آرگنائزر تھا۔
کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے جوائنٹ یوسی آرگنائزر ریحان کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قتل کی تحقیقات کریں اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔