پشاور: نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری کرائی جائے گی، کچھ پی ٹی آئی کے سپورٹر گئے تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا،رانا ثنا اللہ کے گھر تو نہیں جانے دیا تھا۔
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس نے پریس کانفرنس نہیں کی اسے پکڑا جارہا ہے،میرے خلاف لاہور، میانوالی سمیت 9 اضلاع میں ایف آئی آر ہیں،اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے،صوبے کی سطح پر ہماری لیگل ٹیم بنی ہوئی ہے،مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چل رہی ہے۔