اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا،پنجاب اور وفاق میں ایم ڈبلیو ایم کے بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی نے بھی آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اراکین کل الیکشن کمیشن جاکر دستاویز جمع کرائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی۔
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق قانونی پیچیدگی سامنے آنے لگی ہیں، سنی اتحاد کونسل نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست ہی جمع نہیں کرائی۔
نومنتخب آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے سرٹیفکیٹ جمع نہ ہونے کی شکایت کی۔
قانون کے مطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے لیے اب ترجیحی فہرست جمع نہیں کراسکتی۔آٹھ نومنتخب آزاد ارکان سندھ اسمبلی کو تین مخصوص نشستیں مل سکتی تھیں۔