اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نتیجہ روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے آج بھی صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے تاہم ان میں علی امین گنڈاپور کا نام کہیں شامل نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پی کے113 پر علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب باقی چار امیدواروں کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔