مہمند(امت نیوز)مہمند میں کار اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمی کو ہیڈکوارٹر غلنئی ہسپتال منتقل کردیا ۔تحصیل صافی قیوم آباد میں مسافر بس اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں حضرت عمر ، لال باچا جامداد ، سیدالرحمن اور خاتون (ر) بی بی شامل ہیں ۔واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 مہمند کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو غلنئی منتقل کر دیا جہاں سے زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور فرار ہو گیا۔