پشاور(امت نیوز) این اے 30 پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے انتحابی نشان چھینا گیا اسکے باوجود بھاری اکثریت حاصل کی،جن لوگوں نے ہم پر چھاپے مارے ہیں انہی کو ہمارا آرو لگایا گیا ،تمام آراوز قران پر حلف لیں کہ دھاندلی نہیں کی، ہم پیچھے ہٹ جائیں گے،کمشنر رالپنڈی لیاقت چھٹہ کی بات کو ہلکا نہ لیا جائے، عوام کا کیا قصور ہے انکا ووٹ کیوں چھینا جا رہا ہے۔
پشاو پریس کلب میں تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور دیگررہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کے بعد جلد انصاف ملے گا ،شاندانہ گلزار نے کہا کہ کل شیرافضل کے گھر میں بھی پولیس گھسی ،عوام سے آپ نے صحت کارڈ لینے کے بعد ووٹ کا حق بھی چھین لیا، تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن جارہے ہیں،میرے مقابلے میں پانچویں نمبر کے امیدوار کو پہلے نمبر پر لاکر جتوایا گیا،کامران بنگش کی نشست پر ساتویں نمبر کے امیدوار کو جتوایا گیا ،ساجد نواز کے مقابلے میں نور عالم کو جتوایا گیا ،پشاور کا ٹرن آءوٹ سب سے کم لیکن نور عالم کے حلقے میں ٹرن آءوٹ 62 فیصد تھا، چیف سیکرٹری اورآئی جی کو کہہ رہا ہوں دھاندلی چھپائی نہیں جاسکتی ،آر اوز 8 فروری سے غائب ہیں،سی سی پی او، ایس ایس پی اور ڈی سی کو وضاحت دینا پڑے گی۔