اسلام آباد(امت نیوز)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوا اور نہ فوری مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے،سیاسی لوگ مذاکرات اور مسئلے کے حل سے انکار نہیں کرتے۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان پہاڑ حائل ہے جسے عبور کرنا آسان نہیں۔
انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو سیٹیں ملنے اور انتخابی دھاندلی پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب احتجاجی سیاست ہو گی اور سڑکوں پر نکلیں گے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ انتخابی نتائج مسترد کرنے کے مؤقف پر قائم ہوں، دھاندلی ماضی میں بھی ہوئی ہے اور موجودہ الیکشن میں بھی ہوئی، کچھ لوگ بند کمروں میں نتائج طے کر لیتے ہیں۔