خیبرپختونخوا (اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرِ صدارت ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب ممبران نے پی ٹی آئی پی میں شمولیت کی مخالفت کردی ہے۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے معاملات طے پاگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک، محمود خان اور ضیاء اللہ بنگش کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی پی میں شمولیت نہیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کو ایک ہفتے تک پشاور میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں حکومت سازی کے امور جلد طے کرنے پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ سے بھی رابطہ کیا ہے۔