آڈیو لیکس کیس: ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے آج طلب

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آج ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پی ٹی اے کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیز کے نمائندگان کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور سی پی این ای کے نمائندگان کو بھی بلایا ہے۔