سعد رفیق نے جلد از جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق ملک کی موجودہ صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے ایک اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے لیگی رہنما نے لکھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد بلائیں اور ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کو لانچ کریں۔

اس ڈائیلاگ میں ریاستی اداروں کو بھی شامل کریں، کوئی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے، ایک دوسرے کی گفتگو کو سنی، ایک دوسرے کو راستہ دیں، اس طرح آپ دراصل پاکستان کو راستہ دیں گے۔

جبکہ ہمسائے ملک سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمسائے ملک اور ہمارا کوئی مقابلہ ہی نہیں رہ گیا، وہ بہت آگئے نکل گیا ہے۔ وہ ہر وقت پُر امن ہمسایہ نہیں ہے، وہ ہر وقت اسی سوچ میں ہوتا ہے کہ کیسے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے۔