کراچی (اُمت نیوز)ڈاکٹر ہالار کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کراچی میں ایڈینو وائرس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جناح اسپتال کے رجسٹرار ڈاکٹر ہالار شیخ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وائرل انفکشن ’ایڈینو‘ کا شکار ہو رہی ہے۔
ان کے مطابق وائرس سے عموما نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار کی کیفیت ہوتی ہے تاہم ایڈینو وائرس سے متاثرہ شخص 2 سے 3 دن میں صحت یاب ہوجاتا ہے۔
انہوں نے خبرداد کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ، دمہ اور ذیابطس کے مریض احتیاط کریں۔ غذائیت کی کمی اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں یہ نمونیا کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔
ڈاکٹر ہالار نے وائرس سے حفاظی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز اور ایسے موسم میں باہر کے کھانوں سے اجتناب کیا جائے۔