فائل فوٹو
فائل فوٹو

صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور

لاہور/اسلام آباد: پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور ہوگئی

لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔

ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کررکھا ہے، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔