اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں پر سماعتیں جاری ہیں۔ این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، این اے 163 بہاولنگر سے شوکت بسرا اور این اے 190 سے میاں محمد سومرو سمیت دیگر درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ کمیشن نے آراوز سے رپورٹس طلب کرلیں۔ این اے 16 سے مرتضیI جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفؤظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں پرنویں روزبھی جاری سماعتوں کے دوران این اے 163 بہاولنگرسے ہارنے والے آزاد امیدوارشوکت بسرا قرآن پاک لے کر پیش ہوئے اورکہاکہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں جیتا ہوا تھا۔
شوکت بسرا نے کہا کہ اعجازالحق کوکہیں قرآن پاک پر قسم کھا لے میں کیس واپس لے لوں گا۔اس پر ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ آپ قرآن پاک پرقسم نہ کھائیں، اس کیلیے الگ جگہ ہوتی ہے۔کمیشن نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی