یمنی فوج کے میجر جنرل مصرمیں قتل
میجر جنرل حسن بن جلال العبیدی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملے۔
February 19, 2024 · بام دنیا
یمنی سفارتخانے نے فوجی افسر میجر جنرل حسن کی موت کی تصدیق کردی، فائل فوٹو
قاہرہ : مصر کے دارالحکومت میں یمن فوج کے سینئر اہلکار مردہ پائے گئے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال العبیدی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملے۔ وہ یمنی وزارتِ دفاع میں ملٹری مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔
مصر میں یمنی سفارتخانے نے فوجی افسر میجر جنرل حسن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
یمنی سفارتخانہ مصر کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال کو ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا۔