اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔
نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے۔پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔
فیصلہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا جبکہ سیکریٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نماٸندگی دی جائے گی۔
دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آٸی پی سی جاری کرتی تھی۔