دیر، برفباری سے بند راستے کھولنے کیلئے NHAکےعملے نے کام شروع کردیا

دیر (اُمت نیوز)گزشتہ شب ضلع دیر میں بھاری برفباری کے سبب راستے ٹریفک کے لئے بند ہو گئے۔ علی الصبح این ایچ اے کے عملے اور مشینری نے راستے صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ وزیر برائے مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے برف سے بلاک این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برفباری سے متاثر ہونے والے راستوں کے حساس مقامات کے قریب مشینری اور عملہ ہر وقت مستعد موجود رہے۔ چیئرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند نے این ایچ اے کے دیر میں موجود افسران کو مقامی انتظامیہ سے رابطے اور تعاون میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ اور مشینری برف ہٹانے میں مصروف ہے اور جلد راستے صاف ہو جائیں گے۔ اتھارٹی نے برفباری والے علاقوں میں موجود اپنے دفاتر۔ میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ برفباری کےدوران راستے ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے لئے پہلے سے انتظامات کئے جا سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ این ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے عوام کو اپیل کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ ترجمان این ایچ اے۔