نتھیاگلی، ڈونگا گلی، ٹھنڈیانی، ایوبیہ میں شدید برفباری، رابطے منقطع

ایبٹ آباد (اُمت نیوز) ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ٹھنڈیانی، ایوبیہ میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں منقطع ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنڈلا کے مقام پر مقامی افراد اور سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، مری روڈ متعدد مقامات سے بند ہوگئی، مری روڈ پر توحید آباد کے مقام پر برفانی تودے نے مری اور گلیات کا رابطہ منقطع کر دیا۔

ریسکیو 1122 نے مزید بتایا مری روڈ کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور کنڈلہ کے مقام پر پھنسی سیاحوں کی گاڑیوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سمیت سیاحوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھی کام میں مصروف عمل ہے۔