بھارت (اُمت نیوز)بھارتی حکومت اور کسان یونین کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا، کسانوں نے کل سے ’دہلی چلو‘ مارچ پھر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان یونین کے رہنما سرون سنگھ پنڈھر کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کے مطابق مکئی، کپاس اور تین مختلف دالوں کو کسانوں سے پرانی کم از کم قیمت پر خریدا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کر دہ مذکورہ تجویز قابل غور نہیں ہے اس لیے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
ان کے مطابق حکومتی منصوبوں پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث کل سے کسان نئی دہلی کی جانب پُرامن احتجاجی مارچ دوبارہ شروع کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کے تمام تر مطالبات پورے نہ ہونے تک نئی دہلی کی جانب پُر امن مارچ جاری رکھیں گے۔