بھارت (اُمت نیوز)بھارت کے لیے پاکستان کے نئےناظم الامور سعد احمد وڑائچ دہلی پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد وڑائچ نئی ذمہ داریاں سمبھالنے گذشتہ رات بھارت پہنچے ہیں۔ سعد ورائچ دہلی میں اعزازخان کی جگہ ناظم الامورکاعہدہ سنبھالیں گے۔
اعزازخان مدت مکمل کرکےمارچ کے پہلے ہفتے میں دہلی سےاسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سعد وڑائچ اگلے ہفتے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اس دوران وہ ایک ہفتہ اعزازخان کے ساتھ اوور لیپ پیریڈ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ نگراں حکومت نے نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے لیے دفتر خارجہ کے سینیئر افسر سعد وڑائچ کو اگست 2023 میں بھارت کے لیے نیا چارج ڈی افیئر (ناظم الامور) منتخب کیا تھا۔
سعد رفیق دفترخارجہ پاکستان میں افغانستان، ایران اور ترکی ڈیسک کے ڈائریکٹرجنرل تھے