پشاور:سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز خواتین کی مخصوص نشستوں سے دستبردار ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی پی کی مخصوص نشستوں کیلیے پارٹی سے نامزد تمام خواتین نے استعفے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے ۔
استعفے دینے والی خواتین میں سومی فلک ناز، یاسمین فہد، آسیہ اسد، نائمہ اسلم، ثوبیہ رحمان، انیتا محسود اور نادیہ شیر شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2 نشتیں جیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویزخٹک کا بھی بطور پارٹی چیئرمین استعفیٰ سامنے آیا تھا۔