فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے شاہد چوہدری کینیڈا کی اعلیٰ عدالت میں جج تعینات

کینیڈا میں پاکستان کیلیے بڑا اعزاز، پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کو کینیڈا کی اعلیٰ عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ شاہد چوہدری کو کینیڈا کی اونٹاریو کورٹ آف جسٹس میں جج تعینات کیا گیا ہے وہ اس قانونی عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں، شاہد چوہدری کینیڈین شہر وِٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر بھی ہیں۔

جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چوہدری 25 سال پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے، جسٹس شاہد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔