راولپنڈی(اُمت نیوز) تھانہ پیر ودہائی کے علاقے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی عملہ موقع پر پہنچا۔ جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جہاں اس کی شناخت سعید خان کے نام سے کی گئی جو پولیس ملازم تھا۔
فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔