کراچی (اُمت نیوز) پنجاب کے بعد سندھ میں بھی خاتون وزیر اعلیٰ لانے کی تیاریاں شروع کر دیں، فریال تالپور وزارت اعلیٰ کی سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فریال تالپور کے نام پر غور کیا جا رہا ہے، فریال تالپور کے انکار پر مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن میں سے کسی ایک کو نامزد کیا جائے گا، فیصلے کیلئے آئندہ 2 روز میں پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں 200 سے زائد ارکان نے شرکت کی، پارلیمانی پارٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہی ہوں گی، مجتبیٰ شجاع الرحمان کو سپیکر اور ظہیر چنڑ کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے پر اتفاق ہوا۔