کراچی (اُمت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے ذاتی وجوہات کی بناء پر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خواجہ سہیل منصور نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیج دیا جس میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں، انہوں نے حلقہ این اے 250 سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ خواجہ سہیل منصور نومبر 2023ء کو ایم کیوایم پاکستان کو خیرباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے، ان کو حالیہ انتخابات میں کراچی سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی سے شکست ہوئی۔