کراچی: عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس 24فروری ہفتے کو طلب کرلیا گیا جس میں نو منتخب ارکان اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا اور اسپیکر اسمبلی ارکان سے حلف لیں گے۔ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔
نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اسپیکر نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کا شیڈول دیں گے۔
کاغذات فائنل ہونے کے بعد ایک دن کے وقفے سے انتخاب ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منتخب ہونے کے بعد نو منتخب اسپیکر وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔