اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہرمشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اور اسٹاف نے بھرپور معاونت کی۔ تعاون پر وزیراعظم آفس اورہاؤس کےتمام افسران اوراسٹاف کا مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ اور اسٹاف نے ہرمشکل صورتحال سے نمٹنے میں بھرپورمعاونت کی،ملٹری سیکرٹیری نےبہترین پیشہ وارانہ اندازمیں اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔
وزیراعظم نے پرنسپل سیکریٹری،ڈی ایم ایس اوردیگرمعاون اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے لائق تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری کاکردار انتہائی اہم رہا،کابینہ سیکرٹری نے جس اندازمیں ذمہ داریاں دیں وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں۔