فائل فوٹو
عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ججز کے خلاف مہم: عمران ریاض اور اسد طور کل طلب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔

ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ایف آئی اے کی جانب سے عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دونوں کو کل طلب کیا گیا ہے۔

اسد طورکو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔