فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو کرانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو کرانےکااعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی 23اور24فروری کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلیے اسکروٹنی 25فروری کو ہوگی جبکہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہوں گے۔

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔