اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کو گرین پاسپورٹ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے حوالے سے کیا جس میں سینیٹر فاروق نائیک نے خارجہ امور کے افسران اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی کی آخری میٹنگ ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیوی مشعال ملک کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔