فائل فوٹو
فائل فوٹو

عافیہ صدیقی کو واپس نہیں لایا جا سکتا، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ امریکا کی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس کیوں نہیں لایا جا سکتا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا آخری اجلاس منعقد ہوا۔

فارق ایچ نائیک نے خارجہ امور کے افسران اور کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی کی آخری میٹنگ ہے۔

کمیٹی اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق امور پر بحث ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ وزراتِ داخلہ کے 11 ممالک کے ساتھ معاہدے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ اب تک قیدیوں کی تفصیلات پیش ہونی چاہئیں، معاہدوں کی کاپیاں وزراتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کی ویب سائٹ پر ڈالی جانی چاہئیں۔

کمیٹی چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس نہیں لایا جا سکتا۔