آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیم راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، فائل فوٹو
آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیم راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، فائل فوٹو

فیصل آباد ائیر پورٹ پر مسافر سے 592 گرام ہیروئن برآمد

کراچی: ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی فیصل آباد ائیر پورٹ پر کارروائی میں592 گرام  ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والی پرواز پرایک مسافر سے 592 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔دبئی کی پرواز پر سفر کرنیوالے مسافر محمد ارشاد نے مذکورہ آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں رکھے ایلومینیم راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-