فائل فوٹو
فائل فوٹو

ساری رات کچھ نہیں پوچھا، عمران ریاض

لاہور :یوٹیوبر عمران ریاض کو لاہور کی ضلع کچہری پیش کر دیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عمران ریاض اور ان کے والد کے خلاف درج کئے گئے دھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو اینٹی کرپشن کی جانب سے عمران ریاض کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قبل ازیں پاکستان کے معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیاہےاور اب انکشاف ہوا ہے کہ  انہیں ایف آئی اے یا پولیس نے نہیں بلکہ محکمہ اینٹی کرپشن  نے حراست میں لیاہے  اور دفتر میں رات گزارنے کے بعد اب انہیں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت پہنچا دیا گیا۔ مبینہ کرپشن کا الزام درابی کھیل کے ٹھیکے کے معاملے پر لگا یا گیا ہے۔

عدالت پیشی کے موقع پر عمران ریاض خان کاکہناتھاکہ  یہ ہھتکڑیاں پہنا کرانہوں  نے کوئین کو سلامی دی ہے، میری لڑائی مافیا کے ساتھ ہے اور وہ میں آخری دم تک لڑتا رہوں گایہ میرا ملک ہے، یہ ادارے میرے ہیں۔

ان کامزید کہناتھاکہ مجھے کہا گیا صرف 8 فروری تک خاموش رہو،  یہ جو مجھ پر الزام لگا رہے ہیں ،اس سے زیادہ کی مجھے صرف خاموش رہنے کی پیشکش کی گئی،میں  اس مافیا کیخلاف آخری حد تک جاؤں گا،میں پیچھے نہیں ہٹوں ہوں گا۔