راولپنڈی: عمران خان کی بہنیں کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے درج مقدمات اور روپوش ہونے کے دوران تکالیف سے آگاہ کیاتوعظمی خان اور علیمہ خان نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا تے ہوئے کہاجب میرے بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے ،جب پارٹی پر مشکل وقت تھا تو آپ نے پریس کانفرنس کی، آپ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ گئیں۔
انھوں نے کہاکہ آپ توعمران کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتیں تھیں،آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں ،سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں ، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان اور عظمی خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئی۔