پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم ایک بارپھر مؤخر کردی گئی جبکہ احتساب عدالت نے نئی تاریخ 27 فروری مقرر کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں عدالت کے پروبروپیش کیا گیا۔
ملزمان کی جانب سے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی گئیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔
وکلا صفائی کی ریفرنس کی مکمل نقول فراہمی کی درخواست بھی منظورکر لی گئی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈھائی ہفتے بعد عدالت میں ملاقات ہوگئی۔