لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کیلیے ن لیگ کے ملک احمد خان نے اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے اسپیکرکیلیے احمد خان بھچر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ڈپٹی اسپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ اور ڈپٹی سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔
دوسری جانب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل کے اجلاس میں ہو گا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔ آج 5 بجے شام تک اسپیکرو ڈپٹی اسپیکرکے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوں گے، جن کی جانچ پڑتال آج شام 5 بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گی، جبکہ آج ہی شام 5 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہو گی۔
کل پولنگ کے لیے دو پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے، کوئی بھی امیدوار رائے شماری سے قبل تحریری طور پر کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔ اسپیکرکے لیے ایک امیدوار ہونے کی صورت میں پولنگ کی ضرورت نہیں ہو گی۔اسپیکر منتخب ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔