اسلام آباد پاکستان میں ہاسپٹیلٹی تعلیم کے فروغ کے اقدام کے طورپر ہاشو سکول آف ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ (ایچ ایس ایچ ایم) اور بحریہ یونیورسٹی کے مابین ایک
باہمی اشتراک ہوا ہے تاکہ مستقبل کے ہاسپٹیلٹی لیڈرز کو ہاسپٹیلٹی کی مجموعی تعلیم سےروشناس کرایا جاسکے ۔ اس اشتراک کی افتتاحی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں
منعقد ہوئی، جس میں ہاشو گروپ، پاک بحریہ، ہاشو سکول آف ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ ، اور تعلیمی شعبے سے وابستہ اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔اس مشترکہ کاوش سے ہاشو سکول آف ہاسپٹیلٹی مینجمنٹ کے سٹوڈنٹ کو بحریہ فنشنگ سکول میں رہائش کے ساتھ جدید کلاس رومز، ٹریننگ کچن،ایک عارضی ریسٹورینٹ ، اور ٹریننگ ہوٹل روم جدید ترین سہولیات عالمی شہرت یافتہ اکولینری (Culinary)اور ہاسپٹیلٹی ماہرین کی زیر نگرانی مہیا کی جائیں گی ۔ضرور ت اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر متعد د وظائف دستیاب ہیں جو لوگوں کو پریمیم ہاسپٹیلٹی تعلیمی کیلئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے
خوشحال مستقبل میں معاون ہوں گے۔ یہ معاہدہ بین الاقوامی معیار سے مطابقت رکھتا ہے اورمستقبل میں بین الاقوامی ڈپلوماز کو ایچ ای ایس ۔ ایپرووڈڈگری پروگرام میں تبدیل کیا جاے گا۔
اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر ہاسپٹیلٹی اینڈ ایجوکیشن ہاشو گروپ جناب حسیب اے گردیزی نے کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کے بارے میں اس شتراک کے ذریعے
آگے بڑھ رہے ہیں جو کہ بحریہ یونیورسٹی کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔ ہم مل کر اس ملک میں ہاسپٹیلٹی اور سیاحت کے فروغ کی مضبوط ترین بنیاد رکھیں گے اور نوجوانوں کی
صلاحیتیوں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل ( ریٹائرڈ) آصف خالق ہلال امتیاز )ملٹری ) نے اپنے
پر جوش خطاب میں کہا کہ سیاحت اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں وسیع تر مواقع کے با وجود اس شعبے پر ر توجہ نہیں دی گئی۔ ہاسپیٹلٹی انڈسٹر ی میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کافروغ اس شعبے کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ہم ہاشو گروپ اور ہاشو سکول آف ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ کے ساتھ کام کے خواہشمند ہیں تاکہ پاکستان کے نوجوان اسے ایک باوقار شعبہ بنا
سکیں ۔بحریہ یونیورسٹی سال 2000میں پاک بحریہ کی جانب قائم کی گئی اور اپنے قیام سے اب تک بحریہ یونیورسٹی پاکستان مین ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے۔ یہ
یونیورسٹی مستقبل کے لیڈر کی تیار ی میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو ایک اپنے گرد د نیا میں اک مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار اد ا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک جامع یونیورسٹی ہے جو
مختلف شعبہ جا ت میں متعد د پروگرام پیش کررہے ہیں جس میں ہیلتھ سائنسز، انجینئرنگ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز ، مینجمنٹ سائنسز، سوشل سائنسز، لاء ، ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز،
سائیکالوجی اور میری ٹائم سٹڈیزقابل ذکر ہیں۔ ہاشو گروپ پاکستان کا نامور ادارہ ہے جو ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت کا حامل ہے۔ اس گروپ کے ملکیتی پرل کانٹی نینٹل ہوٹلز اینڈ ریزارٹس اور پی سی لیگیسی اینڈہوٹل ون برانڈپاکستان میں کامیابی سے چل رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اس گروپ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، انوسٹمنٹ، ٹریول اینڈ ٹور ازم اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر
میں بھی کاروباری شراکت داری ہے۔