لاہور(اُمت نیوز)پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا۔آج کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخابخفیہ رائے شماری کے تحت ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کل شام 5 بجے سے قبل جمع کروائے گئے اور اسی وقت جانچ پڑتال کی گئی۔
اسپیکر کے لیے ملک احمد کا سنی اتحاد کونسل کے احمد خان سے مقابلہ ہوگا، ڈپٹی اسپیکر کے لے ظہیراقبال چنڑ اور معین ریاض قریشی مد مقابل ہوں گے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں 313 نومنتخب ارکان نےحلف اٹھایا تھا۔نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور دیگر ارکان نے گولڈن بک پر دستخط کیے تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ اور حکمراں اتحاد کے 215 اور سنی اتحاد کونسل کے98 ارکان شامل تھے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کیا جس میں ملک احمد خان،صائمہ کنول،راحیلہ نعیم،علی حیدر گیلانی شامل ہیں۔