کراچی (اُمت نیوز) نامزد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔
مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی سیٹیں ملیں گی، سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ مل کر مشکلات کو حل کرنا ہوگا، وفاق اور صوبائی حکومتوں کے لئے بڑا چیلنج ہے، شکر گزار ہوں پارٹی قیادت نے مجھ پر بھروسہ کیا، کوشش کروں گا لیڈر شپ کے بھروسے پر پورا اتروں۔
اس موقع پر نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی پہنچے اور انہوں نے ارکان سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا۔
دوسری جانب جی ڈی اے، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔