کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا آئی جی سندھ کے حکم پر ہمارے پر امن احتجاج پر فائرنگ کی گئی ہے ۔جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کا احتجاجی کارواں پرشیلنگ اور پتھراؤکیا گیا ۔ جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو بھی زخمی ہیں ۔جے یوآئی کے کئی کارکنان لہو لہو ، کئی کارکنان بےہوش ہیں ۔مولانا راشد محمود سومرو پر حملے کے ذمہ دار وزیراعلی اور آئی جی سندھ ہیں ۔پریس کلب جانے سے روکنے پر جے یوآئی کارکنان نے شاھراہ فیصل نرسری پر دھرنا دے دیا ۔ہم پرامن تھے اور اب بھی امن کی تلقین کررہے ہیں ۔ ہمارے پرامن تحریک پر تشدد کے ذمہ دار زرداری خاندان اور وزیراعلی سندھ ہیں ۔ہم پریس کلب جانا چاہتے ہیں ہمارا راستہ کیوں روکا جارہا ہے ۔