گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی نے اپنا نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب بدل دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میاں محمد اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب اقبال کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’میاں اسلم اقبال کو بانی چیئرمین عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ ان کو گرفتار کرنے کے لئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے‘۔

ایکس پر جاری اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے‘۔