فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ اسمبلی، پی ٹی آئی حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین نے حلف اٹھا لیا

کراچی: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے رکنیت کا حلف اٹھا لیا،حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 157 ہوگئی۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے اراکین سے حلف لیا۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکین آج بھی غیر حاضر رہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے فیصلے پر پہلے آزاد ارکان سندھ اسمبلی نے حلف نہیں لیا تھا۔