پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، فائل فوٹو

اویس شاہ 111ووٹ لے کر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

کراچی: اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ کو سندھ اسمبلی کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے اسپیکر اویس قادر شاہ نے 111 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ کو 36 ووٹ ملے۔

147 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

اسپیکر کا انتخاب مکمل ہونے پر سبکدوش ہونے والے سپیکر آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا، نومنتخب سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے سندھی میں حلف اٹھایا۔

قبل ازیں پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سید اویس شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم کی طرف سے اسپیکر کے لیے صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راشد خان میدان میں ہیں۔

114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔