کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے حکومت بننے سے قبل ہی اس کی مدت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کریں گے مگر ناکام ہو جائیں گے۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا، بانیٔ پی ٹی آئی سے غلطی پر غلطی کروائی جائے گی۔